ETV Bharat / city

کپواڑہ :تالاب میں ڈوبنے سے دو لڑکوں کی موت

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقہ لولاب میں پیر کے روز دو مختلف واقعات میں دو نابالغ لڑکے کی ڈوب کر موت ہوگئی۔ دونوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

لڑکوں کی موت
لڑکوں کی موت
author img

By

Published : Jul 13, 2021, 6:57 AM IST

اطلاعات کے مطابق کہ دیور لولاب کے علاقے میں نہاتے ہوئے ایک 10 سالہ لڑکا تالاب میں ڈوب گیا۔ جس کی شناخت یاور منظور گنائی ولد منظور کے نام سے ہوئی ہے۔ لڑکے کو بے ہوشی کی حالت میں تالاب سے نکال کر اسپتال میں داخل کیاگیا۔ جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا۔

لڑکوں کی موت

وہیں چانڈی گام کے ساکن 15 سالہ آصف احمد خان ولد عاشق خان کی بھی تا لاب میں ڈوبنے سے موت ہوگئی ہے۔

بتایاجارہا ہے کہ آصف کے تالاب میں ڈوبنے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو آپریشن ایس ڈی آر ایف، پولیس اور فوج نے مشترکہ طور پر مقامی لوگوں کے ساتھ تلاش شروع کی۔ کافی دیر تک تلاش کرنے کے بعد لاش بر آمد ہوئی۔

مزید پڑھیں:ضلع اننت ناگ: دریائے جہلم میں ڈوب کر ایک شخص ہلاک

ادھر علاقے کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے فوری طور پر تالاب کے گرد باندھ لگانے کی اپیل کی ہے۔

مقامی باشندہ کا کہنا ہے کہ یہ تالاب مقامی لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔کیونکہ اس کھلے تالاب میں علاقہ کے لڑکے روزانہ نہانے جاتے ہیں۔ اور اس طرح کا حادثہ پیش آتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.