ضرورت مند لوگوں تک مدد پہنچانے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ہندوارہ پولیس نے ہندوارہ، راجور ، ماور اور رامحال علاقوں کے غریب اور نادار لوگوں میں کووڈ 19 سیفٹی کٹس تقسیم کی۔ اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر پولیس ہندوارہ نے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت ہندوارہ میں سیکنڑوں کٹس تقسیم کیےگئے۔
یہ پروگرام ہندوارہ پولیس نے ڈی پی ایل ہندوارہ میں منعقد کیا، جس دوران ایس پی ہندوارہ ڈاکٹر جی وی سندیپ چکروتی نےکووڈ 19 سیفٹی کٹس تقسیم کیے۔ ہر کٹ میں کئی طرح کے چیزیں موجود تھی۔ہر کٹس میں ایک اسٹیم ویپورائیزر، 2 فیز شیلڈ، 100 سرجیکل ماسک، 1 آکسی میٹر، 1 ڈیجیٹل تھرما میٹر، 1 سینیٹائزر بوتل، ایک ڈبہ گلووز، ایک ہینڈ واش اور کورونا سے حفاظت کے لیے استعمال ہونے والے دیگر چیزیں بھی موجود تھی۔ اس موقع پر ایس پی ہندوارہ اور ڈی وائی ایس پی ڈی آر محمد رقیب ملک ودیگر افسران موجود تھے۔
لوگوں نے ہندوارہ پولیس کے اس اقدام کا شکریہ کیا اور اس طرح کے اقدامات کرنے کی تعریف کی۔
نوڈل افیسر ڈاکٹر نظیر احمد نے بتایا کہ ڈی پی ایل ہندوارہ نے کووڈ 19 کے پیش اس پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔اس پروگرام کو منعقد کرنے کا مقصد کورونا سے نجات دلانا ہے۔اس پروگرام کے ذریعہ بزرگ، خاتون بچے اور تمام ضرورتمندوں میں کووڈ 19 کے حفاظتی آلات تقسیم کیے گئے۔ساتھ میں اس پروگرام کے ذریعہ ہم نے لوگوں میں کورونا کے حوالے سے بیداری بھی پھیلائی کہ وہ کس طرح سے اس وبائی مرض سے خود کی حفاظت کرسکتے ہیں۔