ETV Bharat / city

عسکریت پسند ذاکر موسیٰ ہلاک - Zakir Musa

جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے ایک انتہائی مطلوب عسکریت پسند ذاکر موسیٰ کو ہلاک کردیا ہے۔ موسیٰ القائدہ سے منسلک تنظیم انصار غزوۃ الہند کا سربراہ تھا اور کشمیر کی مسلح شورش کو عالمی خلافت تحریک کے ساتھ منسلک کرنے کی وکالت کرتا تھا۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : May 23, 2019, 9:05 PM IST

Updated : May 23, 2019, 10:13 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق انہیں سرینگر کے جنوب مین واقع ترال علاقے کے ڈاڈسرہ گاؤں میں موسیٰ کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاعات ملی تھیں جس کی بنیاد پر گاؤں کو محاصرے میں لیا گیا۔

ذاکر موسیٰ ہلاک

محاصرے کے دوران فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا جس میں ذاکر موسیٰ ہلاک کردیے گئے۔ تاہم حکام نے ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔ کشمیر میں انتہائی مطلوب عسکریت پسندوں کی فہرست میں ذاکر موسیٰ شامل تھا اور اسکے سر پر لاکھوں روپے کا انعام رکھا گیا تھا۔

ذاکر موسیٰ ، اصل میں سرکردہ حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کا ساتھی تھا لیکن جولائی 2016میں برہان کی ہلاکت کے بعد ذاکر نے حزب المجاہدین سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
علیحدگی کے بعد ذاکر موسیٰ تنازعات کا شکار رہا۔ انہوں نے پاکستان اور حریت کانفرنس کے لیڈروں کے خلاف کئی بیانات جاری کیے۔
ان تنازعات کے بعد ذاکر موسیٰ نے انصار غزوہ الہند نامی تنظیم کی بنیاد ڈالی لیکن حکام کا کہنا ہے کہ اس تنظیم کے تقریباً سبھی عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
موسیٰ ترال علاقے کے ہی ایک گاؤں نور پورہ کا رہنے والا تھا۔وہ پنجاب کے ایک کالج مین انجیئرنگ کا کورس ادھورا چھوڑنے کے بعد عسکریت پسندون کی صف میں شامل ہوا تھا۔

حکام نے علاقے میں امکانی مظاہروں کو روکنے کیلئے اضافی فورسز تعینات کی ہیں جبکہ پلوامہ ضلع کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات بند کی گئی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : May 23, 2019, 10:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.