کولگام: ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین نے کہا کہ منشیات کی لعنت سے ہر سطح پر سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے اور ہر فرد کو اس لعنت کے خاتمے کے لیے فعال کردار ادا کرنا ہوگا اور میڈیا منشیات کے خلاف جنگ میں اہم ہتھیار کا کام کرے گا۔ بٹ نے کولگام کے منی سیکرٹریٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے ایک میٹنگ کے دوران ان باتوں کا اظہار کیا۔ The Important Role of Journalists in the Effort to Get Rid of Drugs
یہ بھی پڑھیں:
میٹنگ کے آغاز میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا گیا کہ منشیات کے خلاف ماہانہ مہم کل سے شروع ہو رہی ہے اور اس سلسلے میں ضلع بھر میں متعدد سرگرمیاں اور آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار نے اب ایک پہل کی ہے۔ اس سلسلے میں باضابطہ ایک مہم کا آغاز شروع کیا ہے۔ جس میں مرحلے وار طریقوں سے زمینی سطح پر منشیات کے خلاف جنگ شروع کی گئی اور آئندہ بھی اسے جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اب ہر کسی پنچایت میں ایک مہم شروع کی گئی جہاں مقامی اوقاف کمیٹیوں کے علاوہ سماجی نمائندوں کو بھی باخبر کیا جائے گا اور ایک مہم کے تحت منشیات کے کاروبار اور اس کے تدارک کے حوالے سے اقدام اُٹھائے جائیں گے۔