ریاست جموں و کشمیر کے پیسیفک اسکول آف ایکسیلنس دمحال ہانجی پورہ کی جانب سے انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر بیداری مہم کا انعقاد کیا گیا۔
اس مہم میں اسکولی طلبہ و طالبات نے ایک ریلی نکالی جو مزکورہ بالا اسکول کے احاطے سے شروع ہو کر دمحال بازار سے ہوتے ہوئے ایس ڈی ایم آفس دمحال ہانجی پورہ کے گزرتے ہوئے واپس اسکول کے احاطے میں ختم ہوئی۔
اس دوران طلبہ و طالبات اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ لیے ہوئے تھے جن پر سگریٹ نوشی صحت کے لیے مضر ہے اور سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں جیسے جلمے لکھے ہوئے تھے۔