کولگام: ڈی ڈی سی دیوسر DDC Constituency Divsar سے وابستہ پنچایتی راج کے نمائندوں نے آج منی سکریٹریٹ کولگام میں محکمہ دیہی ترقی Rural Development Department بلاک دیوسر کے خلاف احتجاج کیا۔ پنچایتی راج نمائندوں نے ایک ریلی نکالی اور اس کے بعد دھرنا دیا، پنچایتی راج نمائندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بلاک دیوسر میں مبینہ طور پر نمائندوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے۔
اور نمائندوں کو اہمیت دینے کے بجائے نظر انداز کیا جا رہا ہے اور ان سے کوئی صلاح و مشورہ نہیں لیا جاتا جو کہ پنچایتی راج کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے متعلقہ آفیسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔