کالج انتظامیہ، طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے کالج کے احاطے میں شجرکاری کی۔ اس دوران مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔
جن میں کانیفرس، شہتوت، چنار و دیگر کئی اقسام کے پودے لگائے گئے۔ کالج پرنسپل نظیر سمنانی نے کہا کہ شجرکاری مہم ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ طلبا و طلبات کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ ایک طالب علم ایک پودا لگانے کا منصوبہ تیار کرے جس میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ ہر طالب علم ایک پودا لگائے گا۔ اس طرح سے ایک دن میں پانچ ہزار پودے لگائے گئے۔
مزید پڑھیں:
تاریخ کا گواہ 'ویری ناگ چشمہ'
ساتھ ہی انہوں نے محکمہ جنگلات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔