احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ انہیں راشن اپنے ہی علاقے میں ملنا چاہئے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ہی علاقے میں راشن دستیاب ہوتا تھا، تاہم جہاں راشن تقسیم کیا جاتا تھا وہاں ماہانہ کرایہ کو لیکر کچھ تنازعہ کھڑا ہوا اور عدالتی امتناعی احکامات کے بعد وہاں راشن کی تقسیم کاری بند کی گئی۔
احتجاجیوں کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے انہیں دوسرے گائوں سے راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔ جس سے انہیں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے اس ضمن میں ضلع انتظامیہ سے گزارش کی کہ انہیں راشن اپنے ہی گائوں میں فراہم کیا جائے جس کے لئے وہ محکمہ امور صارفین کو عارضی طور جگہ بھی فراہم کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔