جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن و بی جے پی کی سینئر رہنما درخشان اندرابی نے کہا کہ کشمیری پنڈت اپنے گھر واپس آئیں۔ وہ ہمارے بھائی ہیں اور ان کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے چھوڑے گئے مکانوں کو پھر سے آباد کریں۔ Dr Darakhshan Andrabi Visits Kund Area Of Kulgam
انہوں نے مزید کہا کہ وقف بوڈ نے ایک بڑی پہل شروع کی ہے جس کے تحت ان تمام عبادت گاہوں کو اپنی تحویل میں لیا جائے گا جن پر چند لوگوں قبضہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 35 اے کے خاتمہ کے بعد سے ٹھیکہ داری کی روایت کا خاتمہ ہوا ہے اور عبادت گاہیں جن عظیم مقاصد کے تحت تعمیر کی جاتیں وہاں ان مقاصد کی تکمیل کی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں:Darakhshan Andrabi On Waqf Board وقف کو مزید فعال بنایا جا رہا ہے، ڈاکٹر درخشاں اندرابی
انہوں نے کہا کہ کب تک ایسے لوگ عبادت گاہوں کا سودا کریں گے۔ ایک عبادت گاہ کا کروڑوں روپے میں سودا ہو رہا تھا۔ واضح رہے کنڈ کولگام میں بی جے پی کے کار کنان کی جانب سے منعقد ایک طبی کیمپ کا درخشاں اندار بی نے افتتاح کیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ جوق درجوق بی جے پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔