پولیس نے بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں لشکر طیبہ کے تین معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا Militant Associate Arrested In Shopian ہے۔
پولیس کے بیان کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے عسکریت تنظیم لشکر طیبہ کے معاونین کو گرفتار کرکے ان سے قبضے سے ہتھیار برآمد کیا ہے۔
پولیس نے گرفتار شدہ معاونین کی شناخت اشفاق احمد ڈار ولد محمد یعسین ڈار ساکن گداپورہ شوپیاں، ندیم رفیق راتھر ولد رفیق احمد راتھر ساکن کلبل شوپیاں اور رؤف مشتاق نجار ولد مشتاق احمد نجار ساکن وانگام شوپیان کے طور پر ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:Militant Injured in Langate: لنگیٹ ہندواڑہ میں زخمی عسکریت پسند گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں معاونین سے ہتھیار بھی برآمد کیا ہے،جن میں 1 پستول، 1 پستول میکزین، 8 پستول راؤنڈ، 1 ہتھ گولہ،1 اے کے میکزین، 20 اے کے راؤنڈ اور دیگر قابل اعتراض چیزیں برآمد ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن شوپیاں میں ان افراد کے خلاف ایک ایف آئی آر نمبر 19/2022 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔