کولگام: جموں و کشمیر کے کولگام میں بی جے پی کا یوتھ کنونشن منعقد ہوا جس میں قومی ترجمان امن دیپ سنگھ، جنرل سکریٹری بلال پرے ، ضلع صدر عابد حسین خان ، زبیر احمد گنائی اور دیگر لیڈران و ورکروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پارٹی کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا اور نوجوانوں کو ملکی سطح پر تعمیر ترقی کا حصہ بننے اور انہیں روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا گیا۔
اس موقع پر بی جے پی یوا مورچا کے ریاستی صدر ارون پربھات نے عبداللہ خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عبد اللہ خاندان نے ریاست کو کرپشن، لوٹ گھسوٹ کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: Altaf Thakur Visits Tral :الطاف ٹھاکر نے ترال کے کئی دیہات کا دورہ کیا