نمائندے کے مطابق ضلع کولگام کے نندی مرگ، دمحال ہانجی پورہ میں 43 سالہ محمد یعقوب اتوار کو اپنے بھیڑوں کو لیکر جنگل روانہ ہوا اور شام تک واپس نہیں لوٹا۔
گھر والوں نے آس پڑوس کے لوگوں کو اسکے لاپتہ ہونے کی خبر دی جس کے بعد مقامی لوگوں نے اسے ڈھونڈنا شروع کیا۔
تین روز بعد محمد یعقوب کی لاش جنگل سے برآمد کی گئی۔
عینی شاہدین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’لاش ملتے ہی ہمیں معلوم ہوا کہ محمد یعقوب پر ریچھ نے حملہ کرکے ہلاک کر دیا۔‘‘
اس سانحے کے بعد علاقے میں صف ماتم بچھ گئی۔ فوت شدہ کے لواحقین میں تین معصوم بچے، بیوہ والدہ اور تین کنواری بہنیں شامل ہیں۔
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ فوت شدہ کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے۔