قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ دمحال ہانجی پورہ میں آڈیجن (ڈائیورژن) کی سڑک سیلاب کی زد میں آکر ڈہہ گئی جس کے سبب علاقے کی کثیر آبادی کے ساتھ ساتھ طلباء کو روزانہ دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
آڈیجن شاہراہ کو بحال کرنے کی مانگ کرتے ہوئے کالج طلباء نے احتجاجی دھرنا دیا۔
احتجاجی طلباء کے مطابق سڑک ڈہہ جانے کے بعد انہیں روزانہ 9کلومیٹر کے بجائے 19کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ہے جس سے انہیں مالی بوجھ کے ساتھ ساتھ وقت بھی ضائع ہو جاتا ہے۔
نائب تحصیلدار دمحال ہانجی پورہ کی جانب سے آڈیجن ڈائیورژن کو جلد ٹھیک کرنے کی یقین دہانی کے بعد کالج طلبہ نے احتجاج ختم کیا۔