ETV Bharat / city

Pulwama Encounter:رہائشی مکان زمین بوس

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پوچھل علاقے میں آج سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر میں دوعسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں سکیورٹی فوسز اور عسکریت پسندوں کے درمیاں ہوئے تصادم میں ایک رہائشی مکان مکمل طور پر تباہ ہوکر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے ۔

رہایشی مکان زمین بوس
رہایشی مکان زمین بوس
author img

By

Published : Jul 8, 2021, 9:16 PM IST

اس جھڑپ میں اگرچہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا، تاہم جس مکان میں عسکریت پسندوں نے پناہ لی تھی ،اس کو فوج نے آئی ای ڈی ڈھماکہ لگاکر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔مقامی لوگوں کے مطابق جس گھر میں عسکریت پسندوں نے پناہ لی تھی، وہ پیشے سے ایک مزدور ہے اور ان کے گھر کا گزارا بڑی مشکل سے چلتا ہے۔ اس سے قبل ضلع پلوامہ کے ہنجن علاقے میں پانچ عسکریت پسندوں کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا تھا وہیں اس تصادم میں بھی ایک مکان پوری طرح تباہ ہوا تھا۔

رہایشی مکان زمین بوس

وادی کشمیر میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والے جھڑپوں کے دوران لاکھوں روپے کے املاک کو کافی نقصان پہنچایا جا رہا ہے، جبکہ کئی مکانوں کو زمین بوس بھی کیا جارہا ہے۔،جس کی وجہ سے یہاں کے لوگ اب بے گھر ہونے لگے ہیں۔۔

یہ بھی پڑھیں:

آپ کو بتادیں آج پوچھل جھڑپ میں دو عسکریت پسند ہلاک کیے گئے ہیں جن کی شناخت کفایت احمد جو کہ پدگام پورہ اونتی پورہ کے رہنے والے تھے، وہی دوسرے عسکریت پسند کی شناخت عنایت احمد کے طور پر ہوئی ہے جن کا تعلق ضلع پلوامہ کے سامبورہ علاقے سے تھا۔

دونوں عسکریت پسند لشکر طیبہ نامی عسکری تنظیم سے وابستہ تھے ،دونوں نے حال ہی میں عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.