مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ آر۔اینڈ بی۔نے 4 برسوں سے انہیں دھوکے میں رکھا جس کی وجہ سے زمینداروں کی اراضی بیکار رہی۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ 'ہماری کاشتکاری والی زمین سڑک کے نیچےآگئی جو باقی زمین رہی وہ پانی کی سینچائی نہ ہونے کی وجہ سے بیکار پڑی ہےجس کے باعث زمیندار لوگ پریشانیوں میں مبتلا ہوگئے ہیں'۔
تاہم آر۔اینڈ بی کا کہنا ہے کہ انہوں نے چند زمینداروں کے لیے سئیفن بنائے گئے جس سے پانی کی سینچا ہوتی تھی مگر زمینداروں کے مطابق اب وہ بھی ناکارہ ہو چکے ہیں۔
زمینداروں نے سرکار سے معاملے پر غور کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ وہ لوگ زمین کو کاشتکاری کے استعمال میں لا سکیں اور انہیں نقصان نہ اٹھانا پڑے۔
وہیں دوسری جانب محکمہ پی ایچ ای نے زمینداروں کی تمام پریشانیوں کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کی۔