اس سال کی برف باری سے سیب کے درختوں کو کافی نقصان پہنچا ہے اور سرکار نے باغات مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔
مگر سرکار کے سارے دعوے اس وقت کھوکھلے نظر آئے جب باغات مالکان نے ای۔ٹی۔وی۔بھارت سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کی طرف سے ہروقت زمینداروں کے ساتھ مذاق کیا جاتا ہے۔
زمینداروں نے کہا کہ جب سے سرکار نے معاوضے کی بات کی ہے تب سے ہم لوگوں نے سیب کے درختوں کو ایسے ہی رکھا تاکہ سرکار کی طرف سے کوئی وفد آئے اور ہمارے باغوں کا نقصان دیکھے مگر آج تک سرکار کا کوئی بھی افسر نظر نہیں آیا۔
ہمارے باغوں کو لاکھوں کا نقصان ہوا ہے کیونکہ اب مارچ کا مہینہ بھی آگیا ہے اور سرکار سے ناامید ہوکر چند مالکان نے اپنے اپنے باغوں کو صاف کرنا شروع کردیا ہے جبکہ ابھی بھی کچھ مالکان معاوضے کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں۔