بھارت کی دیگر ریاستوں کی طرح جنوبی کشمیر کے کولگام میں بھی یوم ذیابیطس کا عالمی دن منایا گیا اس دن کے مناسبت سے کئی طبی مراکز میں جانکاری پُروگرام منعقد کیے گیے۔
ضلع میں سب سے بڑی تقریب منی سکرٹریٹ میں منعقد کی گئی جہاں ضلع کے ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بھٹ نے مُفت طبی کمیپ و سکرینیگ کیمپ کا افتتاح کیا۔مُفت طبی کمیپ میں 300 سو سے زائد افراد کا ذیابیطس ٹیسٹ کیا گیا۔
اس طبی کیمپ میں مقامی لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
قابل ذکر ہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے جنہوں نے لوگوں کو ذیابیطس کے مرض کے حوالے سے جانکاری دی۔