کولگام: ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بلال محدین بٹ نے سنیچر کو ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے کئی زیر تعمیر پروجیکٹس کا جائزہ لیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے جل شکتی محکموں کے افسران کے ہمراہ کئی واٹر فلٹریشن پلانٹوں کا ازخود معائنہ کیا اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ ہر گھر جل مشن کو کامیاب بنائے۔
انہوں نے متعدد زیر تعمیر پُلوں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ویشو نالے پر زیر تعمیر پُل کو جلد از جلد تعمیر کرنے کے حوالے سے آر۔ اینڈ بی محکمے کو ہدایت دی کہ وہ برف باری سے پہلے ہی ان پروجیکٹوں کو مکمل کریں۔ تاکہ نورآباد عوام کو برف باری میں مشکل نہ ہو۔ DC Kulgam Visits Various Areas of the District
ضلع ترقیاتی کشمنر نے ہستپالوں کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کو ہسپتالوں میں بہتر سہولیات فراہم ہو اس کے لیے انہوں نے محکمہ صحت کے افسران سے بات چیت کی، انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ہسپتالوں میں صاف صفائی کا بھی خیال رکھیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ محکمہ جل شکتی، محکمہ آر ِاینڈ بی، محکمہ صحت اور بھی دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ Dc kulgam surprise visit
یہ بھی پڑھیں: Drug Awareness Programme Kulgam: کولگام میں بھی منشیات مخالف مہم کا آغاز