جنوبی کشمیر کے کولگام میں دوسرے مرحلے کے تحت ہونے والے پُروگرام بیک ٹو ولیج کی جانکاری کے لیے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ ضلع انتطامیہ کی طرف سے سرکاری ملازموں کو یہ جانکاری دی گئی ہے۔
ضلع ترقیاتی کشمنر کولگام شوکت اعجاز بٹ نے وزیٹنگ آفسروں کو ہدایت دی کہ وہ گاوں میں منعقد ہونے والے پروگرامز کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک مکمل منصوبے کے تحت کام کریں۔
اس اویرنیس پروگرام میں 178 ڈسٹرکٹ لیول آفسران کو وزیٹنگ آفسران کی ٹرینگ دی ہے۔ اس پروگرام میں آفسران کے علاوہ بلاک ڈیولپمنٹ چیر پرسنز بھی موجود رہے۔
جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے یہ ایسا پہلا پروگرام ہے، جس کے تحت ہر پنچایت میں یہ پروگرام کر لوگوں تک پہنچا جائے گا۔ اس پروگرام کی شروعات 20 جون سے کی گئی تھی۔
پروگرام بیک ٹو ویلج کا مقصد ہے کہ جموں و کشمیر میں موجودہ 4483 پنچایتوں میں پہنچ کر ترقی کے کام کیے جائیں۔ ہر گرام پنچایت میں ایک گزٹیڈ آفیسر کو تعنات کیا جائے گا۔ اس گزیٹڈ آفیسر کا کام ہوگا کہ وہ پنچایت کے لوگوں سے علاقے میں ترقی کے متعلق تاثر لے گا۔