ETV Bharat / city

Apni Party Convention at Kulgam: اپنی پارٹی نے کولگام میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا

اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ مرکز نے ہمیں نہیں چُنا کشمیر میں زیر قید نوجوانوں کو بحال کرنے کے حوالے سے میں وہاں گئے تھے۔ Apni Party Convention at Kulgam

اپنی پارٹی نے کولگام میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا

author img

By

Published : Aug 7, 2022, 7:05 PM IST

Updated : Aug 7, 2022, 7:58 PM IST

اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ ان کی پارٹی جموں و کشمیر میں جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے اور لوگوں کے اعتماد کو بحال کرنے پر یقین رکھتی ہے جو بیوروکریسی کے کام کرنے کے طریقے سے خود کو الگ تھلگ محسوس کرتے ہیں۔ Apni Party Convention at Kulgam

اپنی پارٹی نے کولگام میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا

انہوں نے کہا کہ وہ کوئی سودا گر نہیں ہیں۔ انہیں مرکز نے انہں نہیں چُنا وہ تو کشمیر کے قیدیوں کی رہائی کو لیکر وہاں گئے تھے۔ بخاری نے کولگام میں حال ہی کے دنوں میں ایک نوجوان کی کراس فائیرنگ میں موت پر تشویش کا اظہار کیا۔ وہ آج پارٹی کی جانب سے ڈاک بنگلو کولگام میں یک روزہ ورکرز کنوینشن سے خطاب کر رہے تھے۔ الطاف بخاری نے کہا کہ 'اپنی پارٹی کا مشن مختلف خطوں، مذاہب اور زبانوں کے لوگوں کو ایک ساتھ لانا ہے۔ ہم جموں و کشمیر کی طاقت کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔ اس کے بجائے، ہم سابقہ ​​ریاست کو امن، ترقی کے ساتھ مضبوط کریں گے۔ بھائی چارہ، ترقی اور روزگار کے حوالے سے وعدہ بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ایجنسیوں کی جانب سے چھاپہ ماری کی جارہی ہے اور قانوں اپنا کام رہا ہے جس سے ہمیں خوش ہونا چاہیے۔' کنویشن میں عبدالمجید پڑر، رفیع احمد میر، غلام حسن میر کے علاوہ مقامی کارکنان نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ کنونشن میں کئی نوجوانوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں: Altaf Bukhari on JK Politicians : ’سیاست دانوں نے کشمیر کو قبرستان کے سوا کچھ نہیں دیا‘

Last Updated : Aug 7, 2022, 7:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.