اپنی پارٹی کے نائب صدر غلام حسن میر نے کہا ہے کہ خون خرابہ کسی مسئلے کا حل نہیں اور سیاسی ورکروں کے قتل کیے جانے کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے۔
انہوں نے جموں و کشمیر انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی ورکروں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
پارٹی کے نائب صدر غلام حسن میر نے لون کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی ورکروں کو قتل کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے۔
میر کی سربراہی میں وفد نے دیوسر کولگام میں واقع مہلوک ورکر غلام حسن لون کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
سینیئر لیڈران محمد اشرف میر اور ہلال احمد شاہ بھی اس موقعہ پر ان کے ہمراہ موجود تھے انہوں نے مہلوک ورکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وہیں مہلوک کے اہل خانہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کا قتل کیا گیا ہے انہوں نے انتظامیہ سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے
واضع رہے آئے دن جنوبی کشمیر میں سیاسی ورکروں پر حملے ہورہے ہیں جس کہ وجہ سے کئ کارکنان نے سیاسی پارٹیوں سے کنارہ کشی کی ہے۔
مذید پڑھیں:
ہم آپ کو بتادیں گذشتہ روز نامعلوم بندوق برداروں نے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے زونل انچارج غلام حسن کو اپنی رہائش گاہ کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا۔