جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں اس وقت کہرام مچ گیا ، جب ایک 13 سالہ کمسن بچی زائرہ نظیر بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق شوپیان ضلع کے لندورہ علاقے میں ایک 13 ماہ کی کمسن بچی زائرہ نظیر ولد نظیر احمد بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ کمسن زائرہ نظیر اپنے گھر میں تھی، اور اسی دوران ان کے گھر میں پانی کے موٹر کی بجلی تار ان کے اوپر گر گیا، جس کی وجہ سے اس بچی کو کرنٹ لگا اور وہ شدید طور پر زخمی ہوگئی۔اگرچہ اسے فوراً ضلع ہسپتال شوپیان پہنچایا گیا، تاہم وہ ہسپتال میں دم توڑ بیٹھی۔ یہ بھی پڑھیں:
شوپیان:گجر بکروال طبقہ آج بھی اپنی روایات پر عمل پیرا ہیں
وہیں پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔