ETV Bharat / city

کیرالہ: کار اور لاری تصادم میں پانچ افراد ہلاک - ریاست کیرالہ، کوزیکوڈ کے رامنتوکار

کیرالہ کے کوزیکوڈ میں سڑک حادثہ میں پیر کی صبح ساڑھے چار بجے کے قریب کار اور لاری میں تصادم کی وجہ سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ کار میں سوار تمام افراد ایئرپورٹ سے واپس آرہے تھے۔

Five killed in a car-lorry accident in Kozhikode
کیرالہ: کار اور لاری تصادم میں پانچ افراد ہلاک
author img

By

Published : Jun 21, 2021, 1:53 PM IST

ریاست کیرالہ، کوزیکوڈ کے رامنتوکارا میں پیر کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہ حادثہ صبح تقریبا ساڑھے چار بجے پیش آیا، جس میں کار اور لاری کے مابین زبردست تصادم میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاع پر پہنچنے والی پولیس نے لاشوں کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تصادم کے اثر سے کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ تمام جاں بحق افراد کار میں سفر کر رہے تھے جو کری پور ہوائی اڈے سے واپس آرہے تھے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد ساحر، نذیر، زبیر، اسنار اور طاہر کے طور پر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.