ETV Bharat / city

یوگی حکومت کے خلاف احتجاج - کوٹا شہر بند بھی کرایا جاسکتا ہے

ہاتھرس معاملہ میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے خلاف ملک بھر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔

protest against Yugi Government in Kota
یوگی حکومت کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 9:13 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں گذشتہ دنوں پیش آئے اجتماعی عصمت دری اور ہلاکت پر ناراض راجستھان کے کوٹا میں کانگریس ایس ٹی محکمہ کے کارکنوں نے مختلف تنظیموں کے ساتھ مل کر ضلع کلکٹریٹ پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ کا مجسمہ نظر آتش کیا۔

یوگی حکومت کے خلاف احتجاج

اسی دوران، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ احتجاج کے بعد ضلع کلکٹر کو صدر جمہوریہ کے نام کا ایک میمورنڈم دیا گیا جس میں کانگریس ایس ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اجتماعی زیادتی کے مجرموں کو فوری طور پر پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

راجستھان: نابالغ لڑکی کا ریپ کے بعد قتل، ملزم گرفت سے باہر

کوٹا ہاتھرس معاملے نے پورے ملک بھر میں اتر پردیش حکومت اور پولیس محکمے کو شرمندہ کردیا ہے احتجاجیوں نے کہاکہ اگر ان کی باتوں پر جلد عمل نہیں کیا گیا تو کوٹا شہر بند بھی کرایا جاسکتا ہے اور وسیع طور پر یوگی اور مودی حکومت کے خلاف احتجاج بھی انجام دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.