ETV Bharat / city

کوٹہ: ٹینک میں گرنے سے بچے کی موت - موقع پر پہنچی پولیس

راجستھان کے کوٹہ میں پانی کے ٹینک میں گرنے سے ایک معصوم بچے کی موت واقع ہوگئی۔

کوٹہ: ٹینک میں گرنے سے بچے کی موت
کوٹہ: ٹینک میں گرنے سے بچے کی موت
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 5:52 PM IST

راجستھان پولیس کے مطابق کوٹہ شہر کے بور کھیڑا تھانہ علاقے میں باراں روڈ پر ایک کثیر منزلہ عمارت میں کھیلتے وقت ڈھائی سالہ بچہ جگدیش پانی کے ٹینک میں گر گیا۔ وہاں پر موجود کچھ لوگوں نے اسے ٹینک سے نکال کر فوری طور جے کے لون اسپتال پہنچایا تاہم وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ادھر کوٹہ میں جواہر نگر علاقے میں ایک بزرگ شخص کی لاش ملی۔ کوٹہ سب ڈیویژنل کمشنر کے دفتر کے پاس صبح میدان میں ایک بزرگ شخص کی لاش پڑی ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو ایم بی ایس اسپتال پہنچایا۔

ہلاک شدہ کی شناخت ضلع کے سلطان پور علاقے کے امرپورا گاؤں کے رہنے والے کنیہا لال کے طورپر ہوئی ہے۔

پولیس نے متوفی کے گھر والوں کو اس بارے میں مطلع کیا ہے اور اس معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.