ETV Bharat / city

کیا ترنمول جنوبی 24 پرگنہ میں 2016 کی کارکردگی دوہرا پائے گی؟ - Will trinamool congress repeat its 2016 performance

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سامنے جنوبی 24 پرگنہ میں 2016 کے اسمبلی انتخابات کی کارکردگی کو دوہرانے کا چیلنج ہے۔

Will Trinamool Congress break 2016 record in South 24 Parganas?
کیا ترنمول کانگریس جنوبی 24 پرگنہ میں 2016 کا ریکارڈ توڑ پائے گی؟
author img

By

Published : Apr 1, 2021, 12:48 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے لئے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے درمیان تیسرے مرحلے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔

پہلے مرحلے میں تیس سیٹوں کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی اپنی اپنی جیت کے دعویٰ کر رہیں ہیں۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کو راغب کرنے کی کوشش تیز ہو گئی ہے۔

دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 شمالی بنگال سے بالکل مختلف ہونے کا خدشہ ہے۔

جنوبی 24 پرگنہ ضلع کئی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے۔ خلیج بنگال، سندربن، رائل بنگال ٹائیگرز، دنیا کا سب سے بڑا ڈیلٹا، مینگرو اور چھوٹے چھوٹے جزیروں کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔

جنوبی 24 پرگنہ مسلم اکثریتی ضلع ہے جہاں بنگلہ زبان بولنے والے مسلمان بڑی تعداد میں آباد ہیں۔ 2011 میں لِفٹ فرنٹ حکومت کے خاتمے کے بعد سیاسی تبدیلی آئی۔

کبھی سی پی آئی ایم کا مضبوط گڑھ سمجھے جانے والا ضلع جنوبی 24 پرگنہ اب ترنمول کانگریس کا مرکز بن چکا ہے۔

ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے 2016 اسمبلی انتخابات میں 31 میں سے 29 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سامنے جنوبی 24 پرگنہ میں 2016 اسمبلی انتخابات کی کارکردگی کو دوہرانے کا چیلنج ہے۔

ابھیشک بنرجی، فرہاد حکیم سمیت ترنمول کانگریس کے تمام اعلیٰ رہنماؤں کو یقین ہے کہ اس مرتبہ اسمبلی انتخابات میں جنوبی 24 پرگنہ کی تمام سیٹز پر ممتا بنرجی کی پارٹی کو کامیابی ملے گی۔

ویڈیو

ممتا بنرجی اور ان کے تمام اعلیٰ رہنماؤں نے اس کے لئے اپنی تمام تر طاقتیں جھونک دی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کا کلین سوئپ کیا جائے گا۔

دوسری طرف بی جے پی کے اعلی رہنما امت شاہ، جے پی نڈا، اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ اور یہاں تک وزیراعظم نریندر مودی نے جنوبی 24 پرگنہ میں ترنمول کانگریس کو شکست دینے کے لئے دن رات ایک کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ انڈین سیکولر فرنٹ بھی بنگلہ مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لئے جنوبی 24 پرگنہ میں اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔

واضح رہے کہ دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف میں اسمبلی انتخابات 2021 کے تیسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اسمبلی انتخابات 2021 کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ اس دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.