ETV Bharat / city

لوگوں کو متحدہ اتحاد سے اتنی امیدیں کیوں؟

author img

By

Published : Apr 12, 2021, 8:49 PM IST

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور صنعتی خطے میں لوگوں کو متحدہ اتحاد سے اسمبلی انتخابات 2021 میں شاندار کارکردگی کی توقع کی امید ہے۔

why-people-talking-about-united-front-in-west-bengal

مغربی بنگال میں 17 اپریل کو پانچویں مرحلے میں ہونے والی ووٹنگ کے لیے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی تیاریاں زوروں پر جاری ہے۔ اسی درمیان متحدہ محاذ اسمبلی انتخابات 2021 میں ممتاببرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کی امیدوں پر پانی پھیرنے کے لیے کمر کس کر میدان میں اتر چکی ہے۔

ویڈیو
شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور کے نوا پاڑہ اسمبلی حلقے کے لوگوں سے ای ٹی وی بھارت نے بات چیت کی اور ان کی رائے جاننے کی کوشش کی۔لوگوں کو کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی سے عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔'انہوں نے کہا کہ بیرکپور ایک صنعتی خطہ ہے۔ بنگلہ دیش سے بھی زیادہ یہاں جوٹ انڈسٹری ہے لیکن ریاستی اور مرکزی حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے زیادہ تر جوٹ ملیں بند ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاست میں بے روزگاری، جوٹ ملیں بند ہیں، انڈسٹری نہیں ہے۔ روزگار کے ذرائع نہ ہونے کے سبب نوجوان بیرون ریاستوں میں ملازمت کے لیے جانے پر مجبور ہیں۔'انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں جاری اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران ترنمول کانگریس اور بی جے پی لوگوں کے مسائل پر بات چیت کرنے کے بجائے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کی لڑائی میں عام لوگوں کو نقصان کا سامنا ہے۔ اس لیے ہم نے متحدہ اتحاد کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہیں۔ مستقبل میں کیا ہو گا کیا نہیں کچھ پتہ نہیں ہے۔ لیکن متحدہ اتحاد ایک مضبوط اپوزیشن کا رول ادا کر سکتا ہے۔'غور طلب ہے کہ اسمبلی انتخاببات کے اب تک چار مرحلوں میں 134 سیٹوں پر ووٹنگ ہو چکی ہے اور 17 اپریل کو پانچویں مرحلے میں 45 سیٹوں کے لیے ووٹ ہونی ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے باقی پانچ مراحل کے لیے سیکیورٹی انتظامات میں کسی بھی قسم کی کوئی لاپرواہی برتنا نہیں چاہتی ہے۔ اسمبلی انتخابات کے بعد مرکزی فورسز کی سینکڑوں کمپنیوں کو اسٹرونگ روم کی حفاظت اور انتخابات کے بعد ہونے والی خوبی جھڑپوں پر قابو پانے کے یے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.