ETV Bharat / city

بنگال: حکمراں جماعت اندرونی انتشار کا شکار

ہریرپاڑہ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی نعمت شیخ نے پارٹی اجلاس میں کہا کہ ترنمول کانگریس کی شکست کا اصل ذمہ دار پرشانت کیشور اور ان کی ٹیم ہوگی۔

author img

By

Published : Nov 17, 2020, 6:11 PM IST

West Bengal tmc mla criticizes prashant kishore
بنگال: حکمراں جماعت اندرونی انتشار کا شکار

مغربی بنگال میں آئندہ برس 2021 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت اندرونی انتشار کا شکار ہے۔

وزیر شھبندو ادھکاری، رکن اسمبلی رابندر ناتھ، رکن اسمبلی مہیر گوسوامی کے ساتھ مرشدآباد کے ہریرپاڑہ کے رکن اسمبلی نعمت شیخ بھی ترنمول کانگریس کے خلاف بیان بازی کرنے لگے ہیں۔

اطلاع کے مطابق مرشد آباد ضلع کے ہریرپاڑہ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی نعمت شیخ نے پارٹی کے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' پرشانت کیشور اور ان کی ٹیم ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ جب تک حکمت عملی میں تبدیلی نہیں کی جائے گی اس وقت تک پارٹی کو نقصان ہوتا رہے گا اور انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا ہے'۔

باغی رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ' ترنمول کانگریس کی حکمت عملی سے مراد پرشانت کیشور ہیں۔ انہوں نے پرشانت کیشور اور ان کی ٹیم کی کھل کر مخالفت کی۔

انہوں نے کہا کہ اگرپرشانت کشور صحیح طریقے سے کام کرتے تو پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتی اورنہ ہی پارٹی کے خلاف بیان کوئی بازی ہوتی۔

رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ پرشانت کیشور کچھ بھی نہیں کر سکتے ہیں۔ کیونکہ وہ اور ان کی ٹیم شھبندو ادھکاری سے رابطہ کر نہیں سکی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کس طرح سے ذمہ داری نبھا رہے کہ یکے بعد دیگرے رکن اسمبلی پارٹی مخالف بیان بازی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال: بی جے پی کے ریاستی صدر کو گجرات جانے کا مشورہ

ایسا قیاس لگایا جارہا ہے کہ' وزیر شھبندو ادھکاری اور ممتابنرجی کے درمیان کچھ نوک جھوک ہوئی ہے کیونکہ وزیر شھبندو ادھکاری نے ترنمول کانگریس اور وزیر اعلی ممتابنرجی سے دوری اختیار کرلی ہے۔ مزید یہ بھی قیاس آرائی ہے کہ شھبندو ادھکاری ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔

پرشانت کیشور اور ان کی ٹیم باغی وزیر شھبندو ادھکاری کو منانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے لیکن اب تک ناکامی کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.