ETV Bharat / city

انڈین سیکولر فرنٹ نے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا - isf announces candidates for 20 seats

انڈین سیکولر فرنٹ نے متحدہ محاذ کی جانب سے ملی 30 سیٹوں میں سے 20 سیٹوں کے لیے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ باقی 4 سیٹوں کو بایاں محاذ کو واپس کر دیا ہے۔

isf announced candidates names
isf announced candidates names
author img

By

Published : Mar 15, 2021, 5:05 PM IST

انڈین سیکولر فرنٹ کے بانی عباس صدیقی نے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا۔ کولکاتا ضلع میں واحد سیٹ انٹالی اسمبلی حلقہ آئی ایس ایف کو ملا جہاں سے پروفیسر محمد اقبال کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

ویڈیو
کافی انتظار کے بعد انڈین سیکولر فرنٹ نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ انڈین سیکولر فرنٹ بایاں محاذ اور کانگریس کے متحدہ محاذ میں شامل ہے۔ انڈین سیکولر فرنٹ کو 30 اسمبلی حلقوں میں اپنے امیدوار اتار پر اتفاق ہوا تھا لیکن انڈین سیکولر فرنٹ نے 4 سیٹیں بایاں محاذ کو واپس کر دیا ہے۔ انڈین سیکولر فرنٹ تاخیر سے اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے۔ انڈین سیکولر فرنٹ کے بانی عباس صدیقی نے 26 سیٹوں میں سے اب تک صرف 20 سیٹوں پر ہی امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے۔ 20 امیدواروں میں 10 غیر مسلم امیدوار بھی شامل ہیں۔

کولکاتا ضلع کے 11 اسمبلی سٹیوں میں سے انڈین سیکولر فرنٹ کو واحد انٹالی اسمبلی سیٹ ملی ہے، جہاں سے آئی ایس ایف نے دہلی کے جامعہ ہمدرد کے پروفیسر محمد اقبال کو امیدوار بنایا ہے۔ محمد اقبال کا تعلق انٹالی حلقہ سے ہی ہے وہ اسی اسمبلی حلقہ کے وارڈ نمبر 54 کے ووٹر ہیں۔

انڈین سیکولر فرنٹ کو مسلم اکثریت والے اسمبلی حلقہ مٹیابرج بھی ملا ہے، جہاں سے نور الزماں کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ جبکہ انڈین سیکولر فرنٹ کے ریاستی صدر سیمول شورین کو ہری پال اسمبلی حلقہ سے امیدوار منتخب کیا گیا ہے۔ اب بھی شمالی بنگال اور جنوبی بنگال کے دے گنگا موگرا ہاٹ اسمبلی سیٹوں پر امیدوار کے نام کا اعلان کرنا باقی ہے۔

امیدواروں کے نام کا اعلان کرتے ہوئے عباس صدیقی نے کہا کہ' جن 4 سیٹوں کو انہوں نے بایاں محاذ کو واپس کر دیا ہے وہاں اپنے سروے میں انہوں نے پایا کہ گرچہ وہ ان سیٹوں پر جیت سکتے ہیں لیکن بایاں محاذ کے امیدواروں کو حمایت ملے تو جیت زیادہ یقینی ہے۔ اسی لیے ان سیٹوں کو ہم نے واپس کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ شمالی بنگال میں بھی اپنے امیدواروں کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.