مغربی بنگال میں آج پہلے مراحل کے پولنگ کے سلسلے میں بی جے پی نے اطمنان کا اظہار کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے دفتر میں بی جے پی کے رہنما کیلاش وجے ورگیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں اس طرح کی پر امن پولنگ میں نے کبھی نہیں دیکھی۔ صرف دس فیصد بوتھ پر ہی ریگنگ ہوئی ہے۔ 90 فیصد بوتھ پر شفاف پولنگ ہوئی ہے۔ لوگوں نے بے خوف ہوکر حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔
بی جے پی کے ایک وفد نے آج الیکش کمیشن کے اعلی اہلکاروں سے ملاقت کی اور اپیل کی اسی طرح پر امن طریقے پر باقی مراحل میں بھی پولنگ کا خیال رکھا جائے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ کئی برسوں سے وہ بنگال میں کام کر رہے ہیں۔ پنچایت اور لوک سبھا الیکشن بھی انہوں اس ریاست میں موجود رہے لیکن اس بار جس طرح کے پر امن انتخابات انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ گذشتہ چار دہائیوں میں پہلی بار ایسا ہوا کہ بنگال کے کسی انتخابات میں تشدد کے واقعات بہت کم پیش آئے۔'
لوگوں نے بے خوف ہوکر حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ اس کے لیے ہم الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا بھی کرنے آئے تھے۔ اس کے علاوہ ہم الیکشن کمیشن کو کچھ صلاح بھی دینے آئے ہیں تاکہ دوسرے مرحلے کی پولن اس سے بھی زیادہ ر امن طریقے سے انجام پائے۔ اس کے لیے کچھ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ جیسے جو سماج دشمن عناصر ہیں ان کو گرفتار کیا جائے الیکشن تک انہیں مقید رکھا جائے جو پیشہ ور مجرم ہیں۔ ہم نے ایسے ہی جرائم پیشہ افراد کی الیکشن کمیشن کو ایک فہرست دی ہے جن پر انتخابات کے دوران ریگنگ کرنے کے الزامات ہیں۔ اگر ان پر قدغن لگایا جاتا ہے تو دوسرے مرحلے میں دس فیصد بھی ریگنگ نہیں ہوگی۔'