ETV Bharat / city

مدنی پور کے پولیس سپرٹینڈنٹ کا تبادلہ - حکمراں جماعت کو ہدف تنقید

مشرقی مدنی پور ضلع کے پولیس سپرٹئنڈنٹ سنیل کمار کا سلی گوڑی کے ڈاب گرام میں واقع آر اے ایف بٹالین تبادلہ کر دیا گیا۔

Transfer
تبادلہ
author img

By

Published : Dec 4, 2020, 8:09 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو سے کئی اعلی پولیس اہلکاروں کے تبادلے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔

ٹرانسفر نوٹیفیکیشن کے مطابق مشرقی مدنی پور ضلع کے پولیس سپرٹئنڈنٹ سنیل کمار کا سلی گوڑی کے ڈاب گرام میں واقع آر اے ایف بٹالین میں تبادلہ کر دیا گیا۔

آئی پی ایس سنیل کمار کو مشرقی مدنی پور سے سلی گوڑی تبادلہ کیا گیا ہے۔ وہ ڈاب گرام آراے ایف بٹالین کے سربراہ ہوں گے۔

ان کی جگہ پروین پرکاش کو مدنی پور ضلع کے پولیس سپرٹینڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے وہ ہوڑہ نارتھ ڈوئژن کے ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر فائز تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن میں سرکاری نمائندے نہیں ہوں گے: سپریم کورٹ

ریاستی سکریٹریٹ نبنو نے کہا کہ یہ ایک روٹین تبادلہ ہے۔ اس سے پہلے بھی اعلی افسران کے تبادلے کئے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اعلی پولیس افسران کے تبادلے ہوں گے۔ یہ ایک روٹین تبادلہ ہے۔

کانگریس نے مدنی پور ضلع پولیس سپرٹینڈنٹ کے تبادلے پر حکمراں جماعت کو ہدف تنقید بنایا۔

کانگریسی رہنما کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اپنے پسندیدہ کو ٹرانسفر کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.