ریاست مغربی بنگال میں ہونے والے 2021 اسمبلی انتخابات کے مدنظر دل بدل کے کھیل میں سرخیوں میں رہنے والے رکن اسمبلی جیتندر تیواری نے کہا کہ' میں نے غلطی کی تھی۔اس کی سزا بھی مجھےملی، لیکن میں اب اپنی غلطی سدھارنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ' ترنمول کانگریس میں مجھے نہ کسی قسم کی کوئی پریشانی تھی اور نہ کسی قسم کا کوئی جھگڑا ہوا ہے۔ ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی جیتندر تیواری نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ' میں ترنمول کانگریس میں تھا،ترنمول کانگریس ہوں اور ترنمول کانگریس میں ہی رہوں گا'۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ' میں آج سے نہیں برسوں سے ترنمول کانگریس سے منسلک ہوں۔یہ رشتہ برسوں پرانا ہے اسے آسانی سے ختم نہیں کیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فیس بک پیج پر جو کچھ بھی لکھاوہ بالکل سچ ہے۔اس میں ذرہ برابر بھی جھوٹ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ' کچھ ترنمول کانگریس کے رہنما بی جے پی میں شامل ہوئے ضرور ہیں، لیکن اس سے پارٹی کی صحت پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: 'دنیا ایک دن بنگال کو سلام کرے گی'
واضح رہے کہ گذشتہ روز شہبندو ادھیکاری نے ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے جس کے بعد جیتندر تیواری نے بھی ترنمول کانگریس چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، لیکن اب وہ دوبارہ ترنمول کانگریس میں ہی رہنے کی بات کر رہے ہیں۔