ETV Bharat / city

چھ ہزار لوگوں کو محفوظ طریقے سے بنگال واپس لایا گیا

author img

By

Published : May 10, 2020, 4:25 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ذریعہ ریاستی حکومت پر تعاون نہیں کرنے کے الزام کے درمیان مغربی بنگال حکومت نے آج کہا ہے کہ دوسری ریاستوں میں مقیم 6ہزارافراد بنگال حکومت محفوظ طریقے سے واپس بلایا ہے۔

چھ ہزار لوگوں کو محفوظ طریقے سے بنگال واپس لایا گیا
چھ ہزار لوگوں کو محفوظ طریقے سے بنگال واپس لایا گیا

مغربی بنگال کے داخلہ سیکریٹری الاپن بندو دپادھیائے نے کہا کہ بنگال حکومت بنگال میں ہی اپنے گھر سے دور مقیم یا پھر ریاست کے باہر مقیم لوگوں کو واپس لانے کیلئے بہترین اقدامات کئے ہیں اور اب تک 6ہزار افراد ان کے گھرتک پہنچاگیا ہے۔

اس میں طلباء سیاح اور دوسری ریاستوں میں کام کرنے کیلئے ورکرس بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنگال میں پھنسے 18,000چھوٹے ٹرکوں کو بھی پاس جاری کئے گئے ہیں۔

داخلہ سیکریٹری نے ممتا بنرجی کو وزیر داخلہ امیت شاہ کے ذریعہ لکھے گئے خط میں جس میں ریاستی حکومت پر تعاون نہیں کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے

واضح رہے کہ امیت شاہ نے آج وزیرا علی ممتا بنرجی کو خط لکھ کر کہا تھا کہ بنگال حکومت دوسری ریاستوں سے بنگالی ورکروں کو واپس لانے کیلئے تعاون نہیں کررہی ہے۔

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے درمیان مرکزی حکومت دوسری ریاستوں میں پھنسے سیاح، طلبا، تارک وطن مزدروں کو واپس جانے کی اجازت دیدی ہے۔

امیت شاہ کے الزام کا جواب دیتے ہوئے ترنمول کانگریس نے کہا کہ امیت غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں جب کہ 8ٹرینوں سے پنجاب، راجستھان، کرناٹک اور تلنگانہ سے بنگالی مزدوروں کو واپس لایا جاریا ہے۔

وہیں ریلوے نے آج کہا ہے کہ سنیچر تک بنگال حکومت سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے اور آج 100ٹرینیں مختلف ریاستوں سے کھل رہی ہیں اس میں ایک بھی بنگال کیلئے نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.