ETV Bharat / city

مغربی بنگال میں ڈی جی پی کی تقرری پر گورنر نے رپورٹ طلب کی

ڈی جی پی کی تقرری پر مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے سوال اٹھایا ہے اور ریاستی حکومت سے اس سلسلے میں رپورٹ طلب کی ہے۔ گورنر نے ریاستی حکومت پر اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس سلسلہ میں جگدیپ دھنکر نے ایک ٹویٹ کرکے وزیراعلی کو سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مغربی بنگال میں ڈی جی پی کی تقرری پر گورنر نے رپورٹ طلب کی
مغربی بنگال میں ڈی جی پی کی تقرری پر گورنر نے رپورٹ طلب کی
author img

By

Published : Jun 3, 2021, 5:04 PM IST

ریاستی حکومت کی جانب سے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کی تقرری پر اعتراض کرتے ہوئے گورنر جگدیپ دھنکر نے حکومت کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔ اس سلسلے میں جگدیپ دھنکر نے ایک ٹویٹ کیا ہے۔

انہوں نے سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنا ٹویٹ وزیراعلی ممتا بنرجی کو ٹیگ کیا اور کہا کہ کہ یو پی ایس سی کے پینل سے ہی کسی کو ڈی جی پی کے عہدے پر فائز کرنا درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی کی تقرری کے موقع پر ریاستی حکومت کو سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرنا چاہئے تھا۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن نے ڈی جی پی ویریندر کا تبادلہ کر دیا تھا، الیکشن بعد ریاستی حکومت نے پھر سے ویریندر کو ریاستی پولس کے ڈی جی پی کے عہدے پر وزیراعلی ممتا بنرجی نے بحال کر دیا ہے، جس کے بعد ڈی جی پی کی تقرری پر گورنر جگدیپ دھنکر نے سوال اٹھایا اور ریاستی حکومت سے اس سلسلے میں رپورٹ طلب کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.