ETV Bharat / city

مغربی بنگال: ہائر سکنڈری کے طلباء کو 10ہزار روپے کا تحفہ - چینی کمپنیوں کو فائدہ

مغربی بنگال کی حکومت نے ٹیب یا اسمارٹ فون خریدنے کے لیے ہائر سکنڈری کے طلباء کے اکائونٹ میں جلد ہی دس ہزار روپے منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مغربی بنگال: ہائر اسکنڈری طلباء کے لیے 10ہزار روپے کا تحفہ

author img

By

Published : Dec 23, 2020, 7:43 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بدھ کو اسٹیٹ سیکریٹریٹ میں اعلان کیا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے مغربی بنگال کے ساڑھے نو لاکھ ہائر سکنڈری کے طلبا کو ٹیب یا اسمارٹ فون مہیا کیا جائے گیا۔

نبنو میں وزیر اعلیٰ نے کئی اہم اعلانات کیے جس کے بعد اپوزیشن کی طرف سے حکومت پر ان اعلانات کو الیکشن کے لئے متاثر کرنے والا قدم بتایا ہے۔ وہیں ان اعلانات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ ’’صحیح وقت پر صحیح فیصلہ کرنا چاہئے۔‘‘

وزیر اعلیٰ کے مطابق ’’اتنی بڑی تعداد میں ٹیب کی عدم دستیابی اور چینی کمپنیوں کو فائدہ نہ پہنچے اسی لئے ٹیب یا اسمارٹ فون کی خرایداری کے لئے حکومت نے طلبا کے اکاؤنٹ میں دس ہزار روپئے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

انہوں نے طلبا کو اسمارٹ فون یا ٹیب دینے کی وجہ آن لائن کلاسز بتائی کیونکہ ’’اسمارٹ فون یا ٹیب نہ ہونے کی وجہ سے متعدد طلبا کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔‘‘

ممتا بنرجی کے اس اقدام سے ہائر سکنڈری کے لاکھوں طالب علم فیض یاب ہوں گے۔ ممتا بنرجی نے بدھ کو نبنو میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں ٹینڈر کے ذریعے بھی نو لاکھ ٹیب نہیں مل رہے ہیں۔ اسی لئے ہائر سکنڈری کے طلبا کے اکاؤنٹ میں دس ہزار روپئے براہ راست منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ محض وعدہ نہیں ہے آئندہ تین ہفتوں میں طلبا کے اکاؤنٹ میں روپئے پہنچ جائیں گے۔

مغربی بنگال میں کل 14000 ہائر سکنڈری اسکول اور 636 ہائی اسکول ہیں۔ سرکاری و سرکار سے منظور شدہ ان اسکولوں میں ساڑھے نو لاکھ طالب علم زیر تعلیم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.