ETV Bharat / city

مغربی بنگال : سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک - ندوہناک سڑک حادثہ

دیر شام کھڑگپور کے قومی شاہراہ 5 پر بے قابو ایک آئل ٹینکر نے تین موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔ موقع پر ہی تین افراد کی موت ہو گئی، جبکہ ہسپتال لے جاتے وقت ایک شخص کی موت ہوگئی۔

West Bengal four person killed in road accident in khargpur
مغربی بنگال : سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک
author img

By

Published : Oct 18, 2020, 7:49 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے مدنی پور کے کھڑگپور کے قومی شاہراہ نمبر 5 پر آج شام ایک اندوہناک سڑک حادثہ پیش آیا۔

تفصیل کے مطابق قومی شاہراہ 5 پر ایک تیز رفتار آئل ٹینکر بے قابو ہو گیا، جس کے سبب مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل جا ٹکرایا جس کے باعث موقع پر ہی تین افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ہسپتال لے جانے کے دوران ایک اور شخص نے دم توڑ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ' آئل ٹینکر کی زد میں آنے کے سبب چار افراد کی موت ہوئی ہے۔ آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

کولکاتا: ایل آئی سی بھون میں آتشزدگی

پولیس نے مزید کہا کہ' اس حادثے کے بعد مقامی باشندوں نے قومی شاہراہ کی ناکہ بندی کردی جس سے گاڑیوں کی آمدرفت ٹھپ پڑ گئی، مقامی باشندوں نے قومی شاہراہ پر ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.