ETV Bharat / city

بی جے پی اور ترنمول کانگریس میں کوئی فرق نہیں: گھوش - ست روپا گھوش

سی پی ایم رہنما ست روپا گھوش نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں کو ایک سکے کے دو پہلو قرار دیا ہے۔

cpm leader says congress and left front only option for common people
بی جے پی اور ترنمول کانگریس میں کوئی فرق نہیں
author img

By

Published : Jan 9, 2021, 2:07 PM IST

مغربی بنگال کے ریموٹ ضلع جھاڑ گرام کے سوبوج میدان میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے سی پی ایم کے رہنما ست روپا گھوش نے ترنمول کانگریس اور بی جے پی کی جم کر تنقید کی۔

انہوں نے عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں میں زیادہ فرق نہیں ہے۔دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہے۔

ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان برسوں پرانا اور گہرے تعلقات ہیں جو کبھی ختم ہی نہیں ہوئے۔

ممتا بنرجی کی مدد کے بغیر بی جے پی مغربی بنگال میں قدم جما نہیں پاتی۔آج وہ اتنی ہی مضبوط ہو چکی کہ ترنمول کانگریس کے لئے گلے کی ہڈی بن چکی ہے۔

مغربی بنگال میں بی جے کے اپنے دو ہی رہنما ہیں ایک ریاستی صدر دلیپ گھوش اور دوسرا جنرل سیکرٹری شانتین باسو باقی رہنما تو ترنمول کانگریس سے آئے ہوئے ہیں۔

اسی وجہ سے میں کہہ رہا ہوں کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان زیادہ فرق نہیں ہے۔

سی پی ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ ان کے دور اقتتدار میں کورونا وائرس،سیاست،لو جہاد اور خواتین کے خلاف تشدد کی خبروں کے علاوہ کچھ اور سننے کو نہیں ملتا ہے۔

معیشت کا بہت برا حال ہے اور ہوگا ۔

نوبل برائے معاشیات انعام یافتہ ڈاکٹر امریتہ سین اور نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنرجی جب معیشت کو پٹری پر لانے کی بات کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ انہیں کچھ معلوم نہیں ہے۔

اب سوال اٹھتا ہے کہ معیشت کے بارے میں کون بولے گا؟ اس معاملے پر کنگنا رانا وت سمیت دوسرے لوگ اس کا تبصرہ کریں گے جن کے پاس کوئی تجربہ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.