ETV Bharat / city

مغربی بنگال: لاپتہ افراد کے کنبے کو چار لاکھ کی مدد - ای ٹی وی بھارت اردو

وزیراعلی ممتا بنرجی نے سیاسی تصادم میں ہلاک ہونے یا پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کے کنبے کو چار چار لاکھ روپے کے چیک دیا۔

West Bengal cm
West Bengal cm
author img

By

Published : Jan 18, 2021, 7:13 PM IST

مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع کے نندی گرام میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی ممتا بنرجی نے نصف درجن ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی نے سیاسی تصادم میں ہلاک ہونے یا پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کے کنبوں کو چار چار لاکھ روپے کا چیک تقسیم کیا۔

جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران عوام کی خدمت کے لئے مجھ سے جو کچھ بھی ہوا وہ سب کیا۔

انہوں نے کہا کہ یوں کہنا بہتر ہو گا کہ میں نے اپنی اوقات سے بڑھ کر کرنے کی کوشش کی اور مستقبل میں بھی یہ کوشش جاری رہے گی۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہماری حکومت کو مرکز کی جانب سے کوئی مدد نہیں ملتی ہے اس کے باوجود تمام ترقیاتی منصوبوں کو بنگال کے عوام تک پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی واشنگ مشین ہے جس میں کالے لوگ جاتے ہیں اور سفید ہو کر باہر نکلتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل دہلی میں رہنے والے سیاسی رہنما کہتے ہیں کہ بی جے پی میں رہو یا پھر جیل جاؤ۔ جو لوگ کالے تھے وہ خود سفید کرنے کے لئے بی جے پی واشنگ مشین میں چلے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.