ETV Bharat / city

مدنی پور: بی جے پی کارکن کی لاش برآمد

ریاست مغربی بنگال کے مدنیٰ پور میں درخت سے لٹکی بی جے پی کارکن کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

مدنی پور: بی جے پی کارکن کی لاش برآمد
author img

By

Published : Nov 15, 2019, 11:34 PM IST

مغربی مدنیٰ پور میں آج ایک بار پھر بی جے پی کارکن کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی برآمد ہونے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

لاش ملنے کے بعد بی جے پی کارکنان نے سڑک جام کرکے احتجاج کیا تاہم ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنماؤں نے کہا کہ' جس شخص کی موت ہوئی وہ بی جے پی کارکن نہیں ہے، پولیس نے اب تک اس معاملے میں کوئی حتمی بات نہیں کہی ہے۔

یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد سے ہی ریاست میں سیاسی تشدد و قتل غارت گری کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ دنوں دونوں پارٹیوں کے درمیان تشدد و جھڑپ کے بعد پولیس نے بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کیا ہے،کشیدہ ماحول کے درمیان سنتوش پور میں صبح درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہونے کے بعد ماحول مزید کشیدہ ہوگیا ہے۔

بی جے پی کا کہنا کہ ممکن ہے کہ ترنمول کانگریس کے کارکن نے پہلے مارنے کے بعد درخت سے لاش لٹکا دی ہوگی۔

واضح رہے کہ اس قبل پرولیا ضلع میں بی جے پی کے تین کارکن ترلوچن مہتو، دلال کمار اوششوپال رکی لاش درخت سے لٹکی ہوئی برآمد ہوئی تھی۔

مغربی مدنی پور ترنمو ل کانگریس کے صدر اجیت میتی نے کہا کہ جس شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے وہ خاندانی تنازعات کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔ نہ یہ قتل ہے اور نہ ہی اس کا تعلق سیاست سے ہے۔ اس کے علاوہ اجیت بی جے پی ورکر کبھی بھی نہیں تھے۔

تاہم بی جے پی نے کہا کہ' ترنمول کانگریس کے اس تھیوری کو پولیس بھی قبول نہیں کیا ہے۔ بی جے پی نے کہا کہ' دونوں پارٹیوں کے درمیان تنازع کے بعداجیت کے خلاف ترنمول کانگریس کے کارکن نے شکایت کیوں درج کرائی تھی۔

مدنی پور کے ایس پی نے دنیش کمار نے کہا کہ ہم تمام امکانات کی جانچ کررہے ہیں۔ہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کررہے ہیں۔بی جے پی نے کہا ہے کہ ہمیں پولس پر کوئی بھروسہ نہیں ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.