ETV Bharat / city

مغربی بنگال: رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کے قافلے پر حملہ - نوشاد صدیقی کے قافلے پر حملہ

مغربی بنگال میں جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ تھانہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما اور رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کے قافلے پر حملہ کردیا۔ اس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

مغربی بنگال: رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کے قافلے پر حملہ

author img

By

Published : May 20, 2021, 10:46 PM IST

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی سخت ہدایت کے باوجود مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں جاری سیاسی جھڑپوں میں اب تک 25 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ تھانہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما نوشاد صدیقی کے قافلے پر حملہ کردیا۔بھانگوڑ سے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی اپنے حلقے کے دورے پر نکلے تھے تبھی نامعلوم شرپسندوں نے ان کے قافلے پر حملہ کردیا۔ حملہ میں نوشاد صدیقی کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور مجرمین کی تلاش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ اسمبلی حلقے سے انڈین سیکولر فرنٹ کے اہم ترین رہنما نوشاد صدیقی نے ترنمول کانگریس کے امیدوار کو شکست دی تھی۔ نوشاد صدیقی انڈین سیکولر فرنٹ کے واحد نومنتخب رکن اسمبلی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.