ETV Bharat / city

بی جے پی رہنما کا قتل، 'بیرکپور بند' کا اعلان - ترنمول کانگریس

بنگال میں بی جے پی کے مقامی رہنما اور میونسپل کارپوریشن کے سابق کونسلر کا دیر رات نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔

بنگال میں بی جے پی کے مقامی رہنما اور میونسپل کارپوریشن کے سابق کونسلر کا دیر رات نامعلوم افراد نے قتل کردیا
manishبنگال میں بی جے پی کے مقامی رہنما اور میونسپل کارپوریشن کے سابق کونسلر کا دیر رات نامعلوم افراد نے قتل کردیا
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 4:09 AM IST

Updated : Oct 5, 2020, 7:42 AM IST

ریاست مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹا گڑھ میونسپل کارپوریشن کے سابق کونسلر اور مقامی رہنما منیش شکلا آج رات پارٹی دفتر میں میٹنگ کرنے کے بعد کچھ لوگوں سے بات کررہے تھے کہ اچانک کچھ شرپسند آئے اور ان پر لگاتار کئی گولیاں چلائیں اور وہاں سے فرار ہوگئے۔

بی جے پی کے رہنما کا قتل

شدید طور پر زخمی حالت میں منیش شکلا کو ایک غیر سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

اس واقعہ کے بعد ٹیٹا گڑھ میں ہنگامہ برپا ہوگیا اور ناراض بی جے پی کے حامیوں نے ٹیٹا گڑھ تھانہ کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک جام کردیا۔

خیال رہے کہ اس معاملے میں ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، تاہم بی جے پی کی طرف سے برسر اقتدار پارٹی پر اس قتل کا الزام لگایا گیا ہے۔

مغربی بنگال: بی جے پی کے رہنما کا قتل، 'بیرکپور بند' کا اعلان

بی جے پی کا کہنا ہے کہ منیش شکلا جب ترنمول کانگریس میں تھے، اس وقت پارٹی کے ہی کچھ رہنماؤں سے ان کی آپسی رنجش تھی۔ ان کے قتل میں ان لوگوں کا ہی ہاتھ ہے۔

ترنمول کانگریس نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کے ہی لوگوں کا کام ہے۔

بی جے پی کے رہنما کیلاش وجے ورگیہ نے اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے، بی جے پی کے رہنماؤں نے پیر کو 12 گھنٹے کا بیرکپور بند کا اعلان کیا ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے پارٹی کے رہنما منیش شکلا کے قتل کو بنگال کی خونی سیاست کا نتیجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کیا اس ریاستی حکومت سے انصاف کی کوئی امید کی جاسکتی ہے؟

واضح رہے کہ منیش شکلا پہلے ترنمول کانگریس میں تھے، ارجن سنگھ کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد وہ بھی ان کے ساتھ بی جے پی میں چلے آئے تھے۔ منیش شکلا پیشے سے وکیل تھے۔ ٹیٹا گڑھ میں ان کا اثر و رسوخ تھا۔

Last Updated : Oct 5, 2020, 7:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.