ریاست مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے بولپور میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے روڈ شو کی قیادت کی۔ روڈ شو میں امت شاہ کے علاوہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش و بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے سمیت تمام اعلی رہنما موجود تھے۔
اس کے علاوہ ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے شھبندو ادھیکاری کے علاوہ دیگر نو ارکان اسمبلی اور رکن پارلیمان بھی بھی شامل ہوئے۔
روڈ شو کے دوران امت شاہ نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' بنگال میں تبدیلی کی لہر میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس غرق ہو جائے گی۔
بی جے پی کے طوفان میں ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت اکھڑ جائے گی۔ بنگال میں بی جے پی کی حکومت بننے سے کوئی روک نہیں سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ شو میں امنڈی بھیڑ نے یہ ثابت کر دیا کہ ممتابنرجی کی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ امت شاہ کے روڈ شو کے مدنظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
بی جے پی کے سابق قومی صدر اور موجودہ وزیر داخلہ امت شاہ مغربی بنگال دو روزہ دورے کے دوران بولپور میں روڈ شو کی قیادت کرنے سے پہلے وشوا بھارتی یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا۔
امت شاہ نے اس دورہ کے دوران رابندر بھوں پہنچے جہاں نوبل انعام یافتہ شاعر و ادیب اور قومی ترانہ کے بانی رابندر ناتھ ٹائیگور کو خرج عقیدیت بھی پیش کی۔
شانتی نیکیتن میں واقع رابندر بھون میں منعقد ثقافتی تقریب میں امت شاہ نے شرکت کی وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی امت شاہ کے ساتھ موجود تھے۔
مزید پڑھیں:امت شاہ نے رابندر ناتھ ٹائیگور کو خراج عقیدت پیش کیا
روڈ شو سے قبل امت شاہ نے بنگال کے مشہور باؤل لوک گیت گلوکار کے گھر میں دوپہر کے کھانے میں مچلھی، چاول، دال، مشٹی دہی کا بھر پور لطف لیا۔