ویسٹ بنگال بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (ڈبلیو بی بی ایس ای) نے 10 ویں کا نتیجہ بدھ کو جاری کر دیا ہے، جس میں 86.34 فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔
بورڈ نے بتایا کہ سیکنڈری امتحان میں کل 1003666طلبہ شریک ہوئے تھے جسمیں 843305 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔
مشرقی وردھمان سے تعلق رکھنے والی اریتا پال نے 91.1 فیصد نمبرات کے ساتھ ریاست میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔
ڈبلیو بی بی ایس ای نے بتایا کہ اچھے نتیجے دینے والے شہروں کی فہرست میں پہلے مقام پر مشرقی مدناپور 96.59، دوسرے مقام پر مغربی مدناپور 92.16، اور تیسرے مقام پر کولکاتا 91.07 ہے۔