ETV Bharat / city

ؔ’ ایک دن کورونا وائرس کی طرح بی جے پی کا بھی خاتمہ ہو جائے گا‘ - کورونا کو لے کر سیاست

ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما فرہاد حکیم نے کہا کہ ایک دن کورونا وائرس کی طرح بی جے پی کا بھی خاتمہ ہو جائے گا اور بی جے پی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو پورے ملک میں کورونا وائرس کو لے کر سیاست کر رہی ہے.

wb state minister farhad hakeem
ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما فرہاد حکیم
author img

By

Published : Oct 26, 2020, 10:23 PM IST

مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے وجئے دشمی کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کورونا وائرس کی طرح بی جے پی کا بھی خاتمہ ہو جائے گا. انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو پورے ملک میں کورونا وائرس کو لے کر سیاست کر رہی ہے.

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسی وبا ہے جس سے پوری دنیا متاثر ہے، چاروں طرف افراتفری کا عالم ہے، اس کے باوجود اس کو لے کر سیاست کی جا رہی ہے.

فرہاد حکیم کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کس حالات میں ہے یہ سب کو معلوم ہے، حکومت اس پر قابو پانے کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھائی. آج کورونا وائرس کے کیسز 80 لاکھ پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کورونا سے بری طرح متاثر ریاستوں پر توجہ دینے کے بجائے مغربی بنگال کی بات کرتی ہے. یہاں سب کچھ ٹھیک ہے. آپ اتر پردیش، گجرات اور مدھیہ پردیش پر توجہ مرکوز کریں، وہاں کیا صورتحال ہے پورے ملک کو پتہ ہے.

ریاستی وزیر نے کہا کہ کورونا کو لے کر سیاست کرنے والی بی جے پی نے بہار اسمبلی انتخابات میں فری ویکسن تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، اس کے باوجود حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی ایک دوسرے پر سیاست کرنے کا الزام لگاتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.