ETV Bharat / city

سیتل کوچی میں قطار میں کھڑے ووٹر کا گولی مار کر قتل

ریاست مغربی بنگال میں کوچ وہار کے سیتل کوچی میں ووٹ ڈالنے کے لئے لائن میں کھڑے ووٹر کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

سیتل کوچی میں قطار میں کھڑے ووٹر کا گولی مار کر قتل
سیتل کوچی میں قطار میں کھڑے ووٹر کا گولی مار کر قتل
author img

By

Published : Apr 10, 2021, 12:36 PM IST

مغربی بنگال کے پانچ اضلاع کی 44 سیٹوں پر ہفتے کے روز چوتھے مرحلے کے تحت جاری ووٹنگ کے دوران پہلی بار کوچ وہار کے سیتل کوچی میں ووٹ ڈالنے کے لئے لائن میں کھڑے ووٹر کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

مقتول کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ ترنمول کانگریس کے غنڈوں نے حملہ کر کے اس کا قتل کردیا۔ جب وہ سیتل کوچی اسمبلی سیٹ کے ایک پولنگ پوتھ پر ووٹ ڈالنے کے لئے لائن میں کھڑا تھا۔

انہوں نے اس معاملے کی جانچ کر رہے پولیس افسر کو بتایا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حامی ہیں اور حملہ آور ترنمول کے لوگ تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صبح سات بجے پولنگ شروع ہونے سے قبل علاقے میں تناؤ ہے، حریف حامی پولنگ مرکز کے نزدیک جمع ہو رہے تھے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش پر ہوئے حملے کے بعد علاقے میں کشیدگی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.