ETV Bharat / city

متحدہ محاذ کی عوام سے بی جے پی اور ترنمول کانگریس کو ووٹ نہ دینے کی اپیل

بایاں محاذ کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے متحدہ محاذ نے مشترکہ طور پر آج بنگال کے عوام سے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔

united-front-appeal-people-not-to-vote-bjp-and-tmc

author img

By

Published : Mar 24, 2021, 10:35 PM IST

متحدہ محاذ کے رہنما بمان بوس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این آر سی کے لیے صرف بی جے پی ہی نہیں ممتا بنرجی بھی برابر کی شریک ہے۔ اگر متحدہ محاذ کی حکومت بنتی ہے تو بنگال میں این آر سی کو ہم روکیں گے۔'

ویڈیو
متحدہ محاذ کی آج مظفر احمد بھون میں میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بایاں محاذ کے ریاستی چئیرمین بمان بوس نے کہا مغربی بنگال کے 17 ویں اسمبلی انتخابات کے موقع پر ہم متحدہ محاذ کی طرف سے بنگال کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ آئندہ 27 مارچ سے 29 اپریل کے درمیان آٹھ مراحل میں ہونے والے اسمبلی انتخابات اصل میں ریاست میں جمہوریت کی بقا کی لڑائی ہے اس کے ساتھ ہی ریاست میں لاقانونیت اور تانا شاہی کے خاتمہ کی لڑائی ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس وزیر نریندر مودی کی قیادت میں زرعی قوانین اور لیبر قوانین اپنے مفاد کے لیے لائے گئے ہیں۔ عام لوگوں اور کسانوں کی زندگی مشکل بن گئی ہے۔ بے روزگاری میں حد درجہ اضافہ ہوا ہے۔ پورے ملک میں غریبی میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ پونجی پتیوں کے دولت میں اضافہ ہوا ہے۔ بی جے پی نے ملک کے دستور، سیکولرزم اور پلورلزم پر حملے کئے ہیں۔ فرقہ پرستی کو مختلف اداروں میں پھیلانے کا کام کیا گیا ہے'۔

دوسری جانب انہوں نے ریاستی حکومت کے متعلق کہا کہ ریاستی قرض میں ڈوب چکا ہے۔ آمدنی کے مقابلے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست کی حالت بگڑتی جا رہی ہے۔ ان حالات میں ریاست میں بی جے پی کو روکنا اور اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کو شکست دینا نا گزیر یو گیا ہے۔ اس بار اسمبلی انتخابات میں جمہوری قوتوں اور سیکولر جماعتوں کا جیتنا بہت ضروری ہے جو صحیح متبادل کے طور پر سامنے رہے ہیں۔ متحدہ محاذ ہی سب سے اہل متبادل ہے جس میں بایاں محاذ کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ شامل ہیں۔

بمان بوس نے این آر سی کے سلسلے میں ممتا بنرجی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ این آر سی کو روکنے کی بات ممتا بنرجی کرتی ہیں جبکہ سب سے پہلے این آر سی کا مطالبہ ممتا بنرجی نے ہی کیا اور اس معاملے کو اٹھایا تھا اور اب این آر سی کو روکنے کے لیے ان سے ہمیں نصیحت سننے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.