مغربی بنگال کے دو مختلف اضلاع مالدہ اور شمالی 24 پرگنہ میں چور کے شبے میں ہجوم نے دو نوجوانوں کی جم کر پٹائی کر دی۔
ذرائع کے مطابق شمالی 24 پرگنہ کے باراسات کے دے گنگا علاقے میں مقامی باشندوں نے سائیکل چور کے شبے میں ایک نوجوان کو پکڑ لیا اور کھمبے سے باندھ کر اس کی زبردست پٹائی کر دی۔
پولیس جب نوجوان کو اپنے تحویل میں لینے پہنچی تو اسے بھی ہجومی احتجاج و مظاہرے کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس کو حالات پر قابو پانے کے لئے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔
پولیس نے بتایا اشرفل نام کے نوجوان کو سائکل چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا جس کے بعد مقامی باشندوں نے اسے ہدف تشدد بنایا۔
پولیس نے مزید کہا کہ اس معاملے میں 22 لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے اس کے ساتھ ساتھ متعدد لوگوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
دوسری طرف مالدہ انگریز بازار تھانہ علاقے میں مقامی باشندوں نے ایک نوجوان کو چور کے شبے میں پکڑ کر اس کی پٹائی کر دی۔ پولیس نے شدید زخمی حالت میں نوجوان کو ہجوم کے جنگل سے نکال کر ہسپتال میں داخل کرایا۔
پولیس نے اس معاملے میں درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جاری ہے.