ETV Bharat / city

Bengal Municipality Election Results: مغربی بنگال بلدیاتی انتخابات میں 102 سیٹوں پر ترنمول کی جیت - مغربی بنگال میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج

مغربی بنگال بلدیاتی انتخابات میں ترنمول کانگریس کو 108 بلدیاتی سیٹوں میں سے 102 پر کامیابی حاصل Trinamool Congress Wins 102 Seats ہوئی ہے۔

مغربی بنگال :بلدیاتی انتخابات میں ترنمول کانگریس کو102 سیٹوں پرسبقت حاصل

author img

By

Published : Mar 2, 2022, 5:43 PM IST

Updated : Mar 2, 2022, 9:01 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ جیت حاصل کی ہے۔

ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس ترنمول نے 108 بلدیاتی سیٹوں میں سے 102 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ Bengal Municipality Election results

مغربی بنگال بلدیاتی انتخابات میں 102 سیٹوں پر ترنمول کی جیت

اس شاندار جیت کے بعد اتر پردیش روانگی سے قبل ممتا بنرجی نے کولکاتا ہوائی اڈے پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اس شاندار جیت کے لئے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بنگال کی عوام نے مجھے مزید محبتوں سے نوازا ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ 27 فروری کو ریاست کے 108 میونسپلٹیوں کے لئے ہوئے انتخابات کے دوران کہیں بھی تشدد کے واقعات رونما نہیں ہوئے، چند مقامات پر کچھ ہوا تھا جسے میڈیا پروپیگنڈہ بنا دیاتھا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ کا کہنا ہے کہ چند میڈیا ادارے کو اس طرح کی خبریں کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جاتا ہے لیکن انہیں بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بنگال میں ایسا نہیں ہوتا ہے جیسا کہ دکھایا جاتا ہے.

مزید کہا کہ عوام کی دعائیں لے کر اتر پردیش جا رہی ہوں۔عوام کی تئیں ہماری ذمہ داریاں اور بڑھ گئی ہے۔

بی جے پی کا مضبوط گڑھ سمجھے جانے شمالی بنگال کے تمام اضلاع میں بی جے پی کو زور دار دھچکا لگا ہے۔ ماتھا بھانگا، کوچ بہار، علی پور دوار، سلی گوڑی اور مالدہ سمیت تمام میونسپلٹیوں میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب سی پی آئی ایم نے طاہر پور میونسپلٹی پر قبضہ کر لیا ہے۔ ترنمول کانگریس کی جیت کی سونامی میں طاہر پور میونسپلٹی پر لفٹ فرنٹ کا قبضہ کئی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے۔

طاہر پور میونسپلٹی پر سی پی آئی ایم کے ووٹنگ فیصد میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس پر سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بنگال کے لوگ ایک بار پھر لفٹ فرنٹ کی طرف جا رہے ہیں حالانکہ اس کی رفتار بہت کم ہے لیکن مستقبل میں لفٹ فرنٹ ہی بنگال کی مین اپوزیشن پارٹی ہو گی۔

شاندار جیت کے بعد مغربی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے حامیوں کا جشن شروع جاری ہے۔ واضح رہے کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو 108 میونسپلٹیوں میں سے 102 پر کامیابی ملی ہے۔

مغربی بنگال بلدیاتی انتخابات کی تفصیل:

پارٹی۔۔۔۔۔ میونسپلٹی

ترنمول کانگریس: 102

سی پی آئی ایم : 1

آزاد: ایک

معلق: چار

Last Updated : Mar 2, 2022, 9:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.