ETV Bharat / city

تری پورہ میں ترنمول کانگریس جیت حاصل کرے گی:ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال کے بعد تری پورہ میں بھی ترنمول کانگریس جیت حاصل کرے گی۔

ممتا بنرجی
ممتا بنرجی
author img

By

Published : Aug 18, 2021, 10:45 PM IST

ممتا بنرجی نے ریاستی سکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تری پورہ میں ترنمول کانگریس کو روکنے کے لیے بی جے پی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تری پورہ میں امن و امان نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کو تری پورہ میں کوئی روک نہیں سکتا۔

تری پورہ میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ٹکرائو میں اضافہ ہوا ہے۔ اگرتلہ کے جن ہوٹلوں میں ترنمول کانگریس کے لیڈران قیام کررہے ہیں وہاں بھی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

ترنمول کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ انتظامیہ ہوٹل پر دبائو ڈال رہی ہے کہ ترنمول کانگریس کے لیڈروں کو کمرہ فراہم نہ کریں۔ ہوٹل کی بجلی منقطع کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی لیڈروں کے کھانے کی فراہمی میں رخنہ ڈالا جارہا ہے۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ تری پورہ میں ہوٹل میں قیام کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔یہ ایک مبالغہ نہیں ہے۔ جمہوریت کا مذاق ہے۔دوسروں کو جمہوریت کاسبق دینے والے آج خود جمہوریت کا مذاق اڑانے لگے ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ "ہمیں کوئی روک نہیں سکتا ہے۔ اس بار ہم تریپورہ میں جیتیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ بنگال کے منصوبے تریپورہ میںبھی شروع کئے جائیں۔ تریپورہ میں بھی لوگوں کو مفت طبی علاج اور مفت چاول ملے۔ ہم چاہتے ہیں کہ تریپورہ کے لوگوں کو بھی فلاحی اسکیموں کا فائدہ ملنا چاہیے"۔

مزید پڑھیں:ممتا بنرجی کا سونیا گاندھی کی طلب کردہ میٹنگ میں شرکت کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ تریپورہ کے کئی سیاسی لیڈران ترنمول کانگریس میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ بنگال اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد ترنمول کانگریس نے تری پورہ میں جیت حاصل کرنے کے لیے پوری طاقت جھونک دی ہے۔

ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی تری پورہ کا دورہ کررہے ہیں ۔ورکروں سے ملاقات کررہے ہیں ۔اب ممتا بنرجی نے تری پورہ میں جیت کے عزم کو دہرایا ہے۔

( یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.