ETV Bharat / city

امت شاہ بنگال میں جھوٹ بول رہے ہیں: ترنمول کانگریس - خاندانی سیاست کی بات کررہے ہیں

ترنمول کانگریس نے آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بنگال کی تاریخ اورتہذیب و تمدن کا علم نہیں ہے۔

Amit Shah is 'lying', West Bengal govt
Amit Shah is 'lying', West Bengal govt
author img

By

Published : Dec 19, 2020, 10:42 PM IST

کولکاتا: خیال رہے کہ بنگال کے دوروزہ دورے پہنچے امت شاہ کی موجودگی میں جہاں ترنمول کانگریس کے شوبھندو ادھیکاری سمیت متعدد ممبران اسمبلی نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس موقع پر امت شاہ نے ممتا بنرجی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی بنگال سے دو سو سے زائدسیٹوں پر جیت حاصل کرے گی اور ممتا بنرجی اپنی پارٹی میں تنہا رہ جائیں گی۔

بنرجی نے گذشتہ ہفتے باغیوں کا نام لیے بغیر کہا کہ جن لوگوں سے دس برسوں تک پارٹی میں عہدہ حاصل کرکے فائدہ حاصل کیا اور اب وہ ترقی کے نام پر پارٹی چھوڑرہے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے ترجمان کلیان بنرجی نے کہا کہ امت شاہ بنگال میں کھڑے ہوکر خاندانی سیاست کی بات کررہے ہیں۔ امت شاہ خود بھول گئے کہ ان کے صاحبزادے کو بی سی سی آئی کے اعلیٰ عہدہ پر کس بنیاد پر پہنچے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے شاہ کی دولت میں راتوں رات اضافہ کیسے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ شوبھندو ادھیکارکا تعلق با اثر سیاسی خاندان سے ہے۔

بتادیں کہ شوبھندو ادھیکاری کے والد سیسیر ادھیکاری اور چھوٹے بھائی دیبینیڈو ادھیکاری بالترتیب تملوک اور کانتی لوک سبھا حلقوں سے ترنموک کانگریس کے ممبرپارلیمنٹ ہیں۔

مزید پڑھیں: کولکاتا میں امت شاہ کے خلاف واپس جاؤ کے نعرے لگے

کلیان بنرجی نے کہا کہ شوبھندو ادھیکاری نے سب سے بڑی بھتہ خور پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ان کی ذاتی دولت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہیں وضاحت کرنا چاہیے کہ ان کی دولت میں کس طرح اضافہ ہوا ہے۔ کلیان بنرجی نے کہا کہ امت شاہ کو بنگال کی سیاسی تاریخ کا علم نہیں ہے۔ وہ لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔'

انہوں نےبنگال سے متعلق جھوٹ بولا تھا۔ ممتا بنرجی کو کانگریس سے نکال دیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ترنمول کانگریس کی شروعات کی تھی۔ ممتا بنرجی کانگریس پر کبھی بھی غداری نہیں کی ہے۔'

امت شاہ اختیارات کا غلط استعمال کرکے بنگال کو بدنام کرنے اور ممتا حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

خیال رہےکہ آج امیت شاہ نے کہا کہ بنگال میں بی جے پی200سے زاید سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی ۔کلیان بنرجی نے کہا کہ بنگال میں بی جے پی پانی کی طرح روپے بہارہی مگر یہ کام نہیں آنے والا ہے'۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.